ڈسٹرکٹ کونسل پشاور نے پنچ تیرتھ فروٹ منڈی کا قبضہ لے لیا

ڈسٹرکٹ کونسل پشاور نے پنچ تیرتھ فروٹ منڈی کا قبضہ لے لیا

پشاور(سٹی رپورٹر)ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل کوارڈنیشن میاں شفیق کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے گذشتہ رات کاررروائی کرتے ہوئے پنج تیرتھ فروٹ منڈی کا قبضہ لے لیا ‘ واضح رہے کہ ضلعی حکومت کی ملکیت 11 کنال پر مشتمل پنچ تیرتھ فروٹ منڈی کی اراضی گذشتہ دنوں سے عدالت عالیہ نے سٹے ختم کردیا تھا جس پر ضلعی حکومت نے عدالتی کارروائی پر عمل درآمد کرتے ہوئے اراضی کا قبضہ حاصل کرلیا آپریشن میں ڈائریکٹرجنرل کوارڈنیشن کے ساتھ ڈائریکٹر پراپر ٹی کامران ‘ ڈائریکٹر ٹرمنیل ریاض اعوان‘پولیس کی بھاری نفری اور علاقہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے بھی حصہ لیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر