آغا صالح کا دورہ پاکستان،سیاستدانوں ،حکومتی افسران سمیت اہم شخصیات سے ملاقات

آغا صالح کا دورہ پاکستان،سیاستدانوں ،حکومتی افسران سمیت اہم شخصیات سے ...

کراچی (اکنامک رپورٹر) آغا صالح نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا، انہوں نے پاکستان میں مصروف ترین وقت گزارا ، اس دوران انہوں نے متعدد سیاستدانوں ، حکومت کے اعلیٰ افسران، صحافیوں ، تنظیموں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ کراچی ایڈیٹرز کلب نے بھی کراچی پریس کلب میں ان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا، اس موقع صدر کے ای سی مبشر میر نے آغا صالح کی جانب سے پاک امریکہ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا او رانہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ واضح رہے سال 2012ء میں آغا صالح اور ان کی بیٹی فاطمہ نے SUKHI سکھی نیویارک کی بنیاد رکھی جس کا مقصد 37th روڈ کو اپنانا تھا جسے میئر بلوم برگ کی انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک کیلئے بند کرکے پیدل چلنے والے راستے میں تبدیل کیا جارہا تھا، جو کسی ڈرؤانے خواب سے کم نہ تھا۔ انہوں نے اس منصوبے کی مخالفت کی اور اسے جیکس ہائٹس ورکنگ کلاس تارکین وطن کی حق تلفی قرار دیا۔ انہوں نے کونسل ممبرز سے اپیل کی کہ اس معاملے کا ازسرنو جائزہ لیا جائے، ممبر اس بات سے متفق ہوگئے اور آغا صالح کی جانب سے اس جگہ کا نام ڈائی ورسٹی پلازہ رکھنے کی تجویز دی گئی ، اس حوالے سے انہوں نے کسی قسم کے فنڈز کا مطالبہ نہیں کیا۔ میئر ڈی بلاسیونے ان کی اس کاوش کو سراہا اور ڈائی ورسٹی پلازہ کے سنگ بنیاد پر منعقدہ تقریب میں کہا کہ میں ’’سکھی‘‘ کو پسند کرتا ہوں جس نے پاکستان اور امریکہ کی جانب سے سماجی اقدار کو بلند کرنے کیلئے امیداور معلومات سے بھرپور ایک کاوش کی شروعات کی۔ ڈائی ورسٹی پلازہ کا افتتاح 4 نومبر2018ء کو کیا جارہا ہے اور نیویارک کے میئر اس کے مہمان خصوصی ہونگے۔ اس حوالے سے تقریبات تین سے زائد عرصے تک جاری رہیں گی جبکہ کراچی ایڈیٹرز کلب کو بھی اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر