ایمریٹس نے ایک ہزار سے زائد موویز دیکھنے کی سہولت پیش کردی
کراچی (پ ر) فلموں کے شوقین مسافروں کے لئے ایمریٹس نے اپنے ایوارڈ یافتہ انفلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم آئس (ice) میں مزید آپشنز کے ساتھ موویز دیکھنے کی سہولت پیش کردی ہے ۔ ایمریٹس کے سفر کے دوران اب فلم دیکھنے کے شوقین افراد کے لئے ایک ہزار سے زائد فلمیں دیکھنے کی سہولت موجود ہے ، اس طرح ایمریٹس نے کسی بھی ایئرلائن کے مقابلے میں انٹرٹینمنٹ کے اس شعبہ میں بھی ایک سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ یہ فلمیں ٹی وی باکس سیٹس اور میوزک کے علاوہ ہیں جن میں 3500 سے زائد آن ڈیمانڈ تفریحی چینلز موجود ہوتے ہیں۔ فلم کا وسیع کیٹ لاگ 2 ہزار گھنٹوں سے زائد کی تفریح پر مشتمل ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ ان تمام فلموں کا مجموعی طور پر دورانیہ اتنا زیادہ ہے کہ A380جہاز سے دبئی تا آک لینڈ دنیا کی طویل ترین پرواز کے 119 ٹرپس کئے جائیں۔ یہ سروس ایمریٹس کے 80 سے زائد جہازوں پر دستیاب ہے اور اس میں 500 سے زائد ہالی ووڈ فلمیں اور 600 عالمی فلمیں شامل ہیں ۔ ایمریٹس اپنے مسافروں کے سفر کو پر لطف بنانے کیلئے دنیا بھر کی ہر بڑی مارکیٹ سے فلمیں خریدتا ہے اور دوران پرواز مسافروں کو یہ فلمیں 44 مختلف زبانوں میں دیکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ایمریٹس کے ڈیویژ نل وائس پریذیڈنٹ کسٹمر ایکسپیرئینس (آئی ایف ای سی) پیٹرک برانیلی نے کہا، "ایمریٹس پر سفر کرنا ہمیشہ سب سے بہترین تجربہ رہا ہے۔ ہمیں فضاء میں سب سے بہترین انٹرٹینمنٹ خدمات کی فراہمی پر فخر ہے جہاں لوگوں کو یقینی طور پر گھر سے زیادہ سہولتیں میسر ہوتی ہیں۔ ہم گھر سے بھی زیادہ بہترین سہولیات کے ساتھ سفر کی سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں اور مسافروں کو سب سے بہترین فلموں کے ساتھ ٹی وی شوز اور موسیقی کا بھی بہترین انتخاب فراہم کرتے ہیں ۔"