حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس کی تقریبات آج اختتام پذیر ہونگی

حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس کی تقریبات آج اختتام پذیر ہونگی

لاہور( این این آئی) حضرت داتا گنج بخش ؒ کے 975ویں سالانہ عرس مبارک کی جاری تقریبات کے دوسرے روز بھی ملک بھر سے ہزاروں زائرین نے حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی اور دعائیں مانگیں ،تین روزہ تقریبات آج (منگل) کو اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گی جبکہ آج مقامی تعطیل ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق حضرت داتاگنج بخش ؒ کے سالانہ عرس مبارک کے سلسلہ میں دوسرے روز بھی مختلف تقریبات ہوئیں جس میں ہزاروں زائرین نے شرکت کی ۔ زائرین نے مزار مبارک پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں، فاتحہ خوانی اور دعائیں مانگیں۔ پولیس کی طرف سے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے لئے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ زائرین کو مختلف مقامات پرجامع تلاشی کے بعد اندر داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے۔ عرس مبارک کے اختتامی روز آج ( منگل) کو مقامی تعطیل ہوگی جس کیلئے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تما م تعلیمی ادارے بند ریں گے ۔جبکہ لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ اور ضلعی عدالتوں میں مقدمات کی سماعت نہیں ہو گی۔

حضرت داتا گنج بخش ؒ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر