کوہاٹ میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے پرامن انعقاد کے لئے دفعہ 144کانفاذ

کوہاٹ میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے پرامن انعقاد کے لئے دفعہ 144کانفاذ

پشاور(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے پرامن انعقاد کے لئے دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع بھر میں وال چاکنگ،چہلم ڈیوٹی پر مامور سرکاری اہلکاروں کے علاوہ ڈبل سواری،اشتعال انگیز نعروں/تقاریر،پبلک مقامات پر5یا5سے افراد کے اجتماع،اسلحہ کی نمائش،اذان اور چہلم کے علاوہ لاؤڈسپیکر کے استعمال،قابل اعتراض مواد کی تقسیم،گاڑیوں پر وارننگ لائٹس کی تنصیب،کالے شیشوں کے استعمال،ہوائی فائرنگ،کنٹینرز/بوتل/گیلن میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت،پٹاخوں کی فروخت،جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں کے آس پاس عمارتوں کی چھتوں پر کھڑاہونے، جلوس کے راستوں اور امام باگاہوں کے آس پاس ہوٹلوں/سرائے میں اجنبی افراد کے قیام،سڑکوں پر تعمیراتی ملبہ،جلوس اور مجالس کے لئے مقررہ امام بارگاہوں کے علاوہ جلوسوں اور مجالس کے انعقاد اور آرمزڈیلرشاپس/فیکٹریز پر فوری طور پر عرصہ 10دن کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔اسی طرح ڈپٹی کمشنر نے مذکورہ دفعہ کے تحت فوری طور پر افغان مہاجرین کے ان کے متعلقہ کیمپوں سے باہر نقل وحمل پر بھی5دن کے لئے پابندی عائد کی ہے۔ان حکمناموں کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں دفعہ 188تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی۔اس امر کا اعلان آج یہاں سرکاری طورپر کیاگیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر