شکردرہ میں عطائی ڈاکٹروں کی بھر مار،انسانی جانوں سے کھیلنے کا دھندہ عروج پر
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) شکردرہ میں عطائی ڈاکٹروں کی بھر مار،انسانی جانوں سے کھیلنے کا دھندہ عروج پر پہنچ چکا ہے جبکہ حکومت کی ناقص منصوبہ بندی اس دھندے کو روکنے سے قاصر نظر آتی ہے کم عمر اور نا تجربہ کار میڈیکل سٹور مالکان دہاڑی لگانے کے چکر میں عام پریکٹس بھی کر رہے ہیں میڈیکل سٹور مالکان موت بانٹنے لگے ہے اکثر میڈیکل سٹوروں کے نام پر موت بانٹنے کے سٹور کھلے نظر آتے ہے اور انہی میڈیکل سٹور پر جعلی اور زائد المیعاد ادویات کا بھی کاروبار کیا جاتا ہے بعض میڈیکل سٹوروں پر نشہ اور ادویات بھی کھلم کھلا فروخت کی جاتی جس سے نوجوانوں میں منشیات کا رجحان بڑھ رہا ہے بغیر پریکٹس و تجربہ غیر رجسٹر شدہ میڈیکل سٹور اور لائنسس کے بغیر میڈیکل سٹوروں کے خلاف اپریشن کیا جائے عوامی و سماجی و سیاسی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر صحت ڈی سی او کوہاٹ ڈی ایچ او کوہاٹ ڈرگ انسپکٹر نوٹس لیں جعلی ادویات جعلی کمپنیوں اور انسانی جانوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے کا نوٹس لیکر فوری کاروائی کی جائے۔