پاکستان تحریک انصاف کے نئے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے نئے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم نو کی منظوری سے نئے عہدیداران کا اعلان ہو گیا ، جس میں سینئر رہنما اعجاز چوہدری پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مقرر،شمالی، وسطی اور مغربی پنجاب کے نئے ریجنل صدور کا اعلان کر دیا گیا محمد غلام سرور مغربی پنجاب کے صدر مقرر عمر ڈار کو وسطی پنجاب کی قیادت کی ذمہ داری سونپ دی گئی انجینئر عطااللہ شادی خیل شمالی پنجاب کے صدر مقرر۔ نئی تقرریوں کا اعلان مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کی جانب سے کیا گیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد نے مقرر ہونے والے قائدین کیلئے نیک تمنا اور خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نچلی سطح تک خود کو منظم کرے گی، چیئرمین تحریک انصاف کی سوچ اور نظریے کی روشنی میں تحریک انصاف کو نئے جذبے سے آہنگ کریں گے۔

عہدیداران کا اعلان

مزید : کراچی صفحہ اول