محکمہ سی اینڈ ڈبلیوپنجاب میں گریڈ 18کے 12افسروں کے تبادلے

محکمہ سی اینڈ ڈبلیوپنجاب میں گریڈ 18کے 12افسروں کے تبادلے

لاہور(سپیشل رپورٹر)سیکرٹری (سی اینڈ ڈبلیو ) پنجاب نے گریڈ 18کے 12افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری شہریار سلطان (سی اینڈ ڈبلیو) نے جن افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیںِ ان میں شاہد منظور الحسن کو ایگزیکٹوانجینئر روڈ کنسٹرکشن ڈوثیرن لاہور ،نوید اشرف گھمن کو ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے، محمد فیصل کو ایگزیکٹو انجینئر ہائی وے (ایم اینڈ آر) ڈوثیرن ملتان ،نثار احمد یگزیکٹو انجینئر بلڈنگ( ایم اینڈ آر) ڈوثیرن بہاولنگر ،محمد رمضان کو ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے ،محمد انور عادل ایگزیکٹو انجینئر ہائی وے ڈوثیرن بہاولنگر ،ثاقب رحیم ایگزیکٹوانجینئر بلڈنگ ڈوثیرن شیخو پورہ ،توقیر احمد طارق ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کی ہدائت کی گئی ہے،عمیر لطیف ایگزیکٹوانجینئر بلڈنگ ڈوثیرن مظفر گڑھ ،خالد محی الدین کو ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کی ہدائت کی گئی ہے ،منظور احمد ایگزیکٹوانجینئر بلڈنگ ڈوثیرن سرگودھا اور نور اقبال ایگزیکٹو انجینئر ہائی وے مکینیکل ڈوثیرن لاہور تعینات کرنے کا نوٹفکیشن جاری کردیا ہے ۔

تبادلے

مزید : کراچی صفحہ اول