آشیانہ پراجیکٹ سپلیمنٹری ریفرنس میں خواجہ برادران بھی نامزد

آشیانہ پراجیکٹ سپلیمنٹری ریفرنس میں خواجہ برادران بھی نامزد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آن لائن)آشیانہ اقبال پراجیکٹ سے متعلق سپلیمنٹری ریفرنس میں شہباز شریف، فواد حسن فواد کے بعد خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو بھی نامزد کر دیا گیا۔نجی ٹی وی نے نیب ذرائع کے حوالے سے کہا ہے آشیانہ اقبال پراجیکٹ سے متعلق سپلیمنٹری ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر ریلوے اور سابق صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو کاسا ڈویلپرز کے جوائنٹ وینچر سے تعلق کی بنیاد پر نامزد کیا گیا اور ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں،چیئرمین نیب کو آشیانہ اقبال سکینڈل سے تفتیش کے بارے میں لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جا رہا ہے، تفتیش کی حتمی رپورٹ کے بعد سپلیمنٹری ریفرنس احتساب عدالت لاہور میں دائر کیا جائے گا۔ آشیانہ اقبال سکینڈل سے متعلق پہلے سے دائر ریفرنس میں احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
خواجہ برادران نامزدگی