مزار قائد پر شجر کاری مہم ، شہریوں نے پودے لگائے

مزار قائد پر شجر کاری مہم ، شہریوں نے پودے لگائے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کمیونٹی ایڈوائزری اور ویلفیئر سروس کے تحت اور مختلف تنظیموں ، ٹی ٹی ایف، نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلھ، کوتوال اسکول، زابسٹ، سیٹیزن فانڈیشن اور ناصرہ اسکول کے تعاون سے مزار قائد پر شجر کاری کے دوسرے مرحلے میں گل موہر، املتاس کے چار فٹ سے بڑے پودے لگائے گئے جنکی دیکھ بھال مشترکہ طور پر کی جائیگی۔اس موقعے پر سی ڈبیلو اے کے سربراہ شوکت عمری نے بتایا کہ شجر کاری کا مقصد قائد اعظم کو خراج عقیدت اور شہر کو خوبصورت بنانا ہے۔اس موقع پر سہیل پی احمد، نیشنل فورم کے صدر محمد نعیم قریشی،جلانی یوسف، پاکستان ہارٹیکلچر سوسائٹی کے صدر کلیم فاروقی، زابسٹ کے اساتذہ اور طالبعلموں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پودے لگائے۔اس موقع پر مزار قائد مینجمنٹ کے چیف انجنیئر محمد عارف اور رینجرز کے حکام بھی موجود تھے۔مزار قائد پر شجرکاری کا یہ سلسلہ ابھی جاری رہے گا اور شہر میں دیگر مقامات پر پودے لگائے جائیں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول