لیویز فورس کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکڑا گئی،تین اہلکار زخمی

لیویز فورس کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکڑا گئی،تین اہلکار زخمی

باجوڑ(نمائندہ پاکستان )قبائلی ضلع تحصیل ناوگئی کے علاقے چہارمنگ (علاقہ کمانگرہ) میں باجوڑ لیویز فورس کے گاڑی پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس. کے نتیجے میں تین لیویز اہلکار زخمی ہوئے۔دھماکہ اس وقت ہوا جب بی ڈی ایس ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی کہ کمانگرہ میں بارودی مواد نصب ہیں. اطلاع ملنے پر تحصیلدار عبدالحسیب بی، ڈی، سکواڈ سمیت بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کیلئے جا رہے تھے کہ راستے میں ایک اور جگہ نصب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔جس کے نتیجے میں چار لیویز اہلکار ریاض، سلیمان عبدالصمد اور اسماعیل زخمی ہوئے۔جن کو ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیا گیا۔ہسپتال حکام کے مطابق ایک لیوی اہلکار کی حالت تشویش ناک ہے۔واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز اور باجوڑ لیویز فورس نے علاقے میں اپریشن شروع کیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول