بازید خیل میں خسرہ مہم میں رکاوٹ ڈالنے پر 3 افراد گرفتار

بازید خیل میں خسرہ مہم میں رکاوٹ ڈالنے پر 3 افراد گرفتار

پشاور(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے انسدادخسرہ کی 12روزہ مہم کے دوران والدین کے باہمی تعاون کے ساتھ سینکڑوں کرانک ریفیوزل کیسزحل کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرشاہنواز نوید ،اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کیپٹن (ر)عبدالرحمن ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ سمیع اللہ ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو طاہر علی اور تحصیلدارمحمد زمان نے مختلف یونین کونسلز میں والدین کے ساتھ بیٹھ کرکامیابی کے ساتھ سینکڑوں کرانک ریفیوزل کیسزحل کردئیے ۔اس دوران بازیدخیل میں خسرہ مہم میں رکاوٹ ڈالنے پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طاہرعلی نے3افراد کو گرفتاربھی کرلیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ خسرہ اور پولیو مہمات میں کسی بھی جانب سے کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ یہ قومی کاز ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام بچوں کی بہتر ین نگہداشت اور انہیں صحت مند ماحول کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے جسے ہر صورت پوری کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنرخالد الیاس نے خسرہ مہم میں اعلیٰ کارکردگی پر مذکورہ افسران اور ان کے عملے کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول