وزیر اعظم عمران خان پنشن کردہ 100 روزہ پلا ن میں تعلیم سرفہرست ہے : ضیاء اللہ بنگش

وزیر اعظم عمران خان پنشن کردہ 100 روزہ پلا ن میں تعلیم سرفہرست ہے : ضیاء اللہ ...

پشاور(سٹی رپورٹر)ضلعی حکومت کی جانب سے سرکاری سکولوں کو ٹاپ کرنے والے طلباء وطالبا ت میں نقد انعامات اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی بطور مہمان خصوصی شرکت ، دیگر اضلاع بھی پشاور کی ضلعی حکومت کی تقلید کرتے ہوئے طلباء و طالبات کے حوصلہ افزائی اور مقابلے کا رجحان پیداکرنے کیلئے اس طر ح کے پروگرام سامنے لائیں ، ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان دیگر اضلاع کے ضلع ناظمین کیلئے ایک مثال ہیں تفصیلات کے مطابق ضلعی حکومت کی جانب سے نشتر ہال پشاورمیں میٹرک کے امتحان میں سرکاری سکولوں کو ٹاپ کرنے والے طلباء و طالبات میں نقد انعامات اور لیپ ٹاپ دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس کے علاوہ ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان ،مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش ،مشیر سائنس و ٹیکنالوجی کامران بنگش، ایم پی اے آصف خان، ایم پی اے فضل ا لہی ، ایم پی اے فہیم احمد ، ایم پی اے ملک واجد، خاتون ایم پی اے رابعہ بصری ، خاتون ایم پی اے مدیحہ شاہ، ناظم ٹاؤ ن ٹو فرید اللہ ، ڈائریکٹر جنرل کوراڈنیشن میاں محمد شفیق ، ڈی ای او ایجوکیشن میل جید ی خان وفیمیل ثمینہ غنی ، آل ٹیچر گرینڈ ایسوسی ایشن کے صدر سمیع اللہ خان ، سکولوں کے پرنسپلز، اساتذہ کرام اور والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کے دوران پشاور بورڈ میں پہلے 12 پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقیسم کئے گئے جبکہ اس کے علاوہ سرکاری سکولوں کو ٹاپ کرنے والے 186 طلباء و طالبات میں 65 لاکھ روپے کے 35,35 ہزا روپے تقسیم کئے گئے ۔ ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خا ن نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان ،مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش اور دیگر ایم پی ایز کا سخت شیڈول کے باوجود پروگرام میں شرکت اس با ت کا ثبوت ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی اور وفاقی حکومت تعلیم کی بہتری کیلئے سنجیدہ ہے انہوں نے کہاکہ ضلعی اور صوبائی حکومت نے اب تک پشاو ر کے سرکاری سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے کروڑوں روپے خرچ کئے اور سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر ترقیاتی منصوبے مکمل کرلیے ہیں جبکہ بیشترسکولوں میں اب بھی ترقیاتی کام جاری ہے انہوں نے کہاکہ پچھلے سال بھی ضلعی حکومت کی جانب سے طلباء و طالبات میں لاکھو ں روپے کے لیپ ٹاپ اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے انہوں نے کہاکہ جب بھی تعلیم کے سلسلے میں صوبائی حکومت سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے مثبت جواب دیا اور رہنمائی کے ساتھ ساتھ بھر پور مالی مدد بھی کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پشاور کی ضلعی حکومت نے طلباوطالبات میں مقابلے کا رجحان پیداکرنے اور انکی حوصلہ افزئی کیلئے نیا اچھوتا اور کامیاب پروگرام کا انعقاد کیا جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان کا پیش کردہ 100 روزہ پلان میں تعلیم سرفہرست ہے انہوں نے اعلان کیاکہ معاشرے میں اساتذہ کو اسکا جائز مقام دلانے اور اسکے وقار میں اضافے کیلئے جلد ہی صوبائی اسمبلی میں قرار داد پیش کی جائیگی ، اس موقع پر مہمان خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی اور ان میں مقابلے کا رجحان پیداکرنے کیلئے لیپ ٹاپ او ر نقد انعامات کی تقسیم پر ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان اور انکی ٹیم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات کے عین مطابق تعلیم کی ترقی کیلئے جوبھی منصوبہ پیش کرے گا اس کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائیگی آج بھی صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہونے کے باوجود پروگرام میں شامل ہوا انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصا ف بلدیاتی نظام میں ترامیم کرکے اس کو مزید مضبوط کریگی اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت تعلیم کے بہتری کیلئے انقلابی منصوبے شروع کررہی ہیں انہوں نے ضلع ناظم پشاورمحمد عاصم خان کو دیگر اضلاع کے ضلعی ناظمین کیلئے ایک مثال قرار دیا اور کہاکہ وہ بھی تعلیم کے بہتری کیلئے منصوبے پیش کریں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول