عثمان بزدارکی ٹی ٹونٹی سیریز میں آسٹریلیا کو وائٹ واش کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

عثمان بزدارکی ٹی ٹونٹی سیریز میں آسٹریلیا کو وائٹ واش کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹی ٹونٹی سیریز میں آسٹریلیا کو وائٹ واش کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے کھلاڑیوں نے ٹی ٹونٹی سیریز میں اپنی برتری کو برقرار رکھا ہے اور یہ کامیابی کھلاڑیوں کی محنت، صلاحیت اور جذبے کی مرہون منت ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے سیریز میں عمدہ باؤلنگ ،شاندار فیلڈنگ اور بہترین بلے بازی کامظاہرہ کرکے تینوں میچ جیتے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں اس طرح کی کامیابیاں اور خوشیاں آئندہ بھی ملیں گی۔

مبارکباد

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر