ایران اور چین نیا بینکنگ نظام متعارف کرائیں گے

ایران اور چین نیا بینکنگ نظام متعارف کرائیں گے

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا) اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان ایک نیا بینکنگ نظام متعارف کرایا جائیگا۔چینی کنلون بینک کی جانب سے ایرانی تاجروں کے ساتھ بینکاری تعلقات منقطع کرنے کی وجہ سے دونوں ممالک ایک نیا بینکنگ نظام قائم کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔ایران اور چین کے درمیان ایک نیا بینکنگ نظام متعارف کرایا جائیگا۔دونوں ممالک کے حکام نے کچھ نشستوں میں ایسا بینکنگ نظام قائم کرنے کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔چینی کنلون بینک نے اعلان کردیا کہ امریکی دباؤکی وجہ سے نومبر کی ابتداء سے ایران کے ساتھ بینکاری تعلقات کو منقطع کرے گا ۔لہذا اس ملک میں مقیم ایرانی شہریوں کے چیمبر آف کامرس نے چینی حکام کے ساتھ ایک نشست میں ایسے مسائل کے حل کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : عالمی منظر