ایران اور افغانستان کے مابین قیدیوں کے تبادلے کا امکان

ایران اور افغانستان کے مابین قیدیوں کے تبادلے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران(این این آئی)ایران کے وزیر انصاف نے تہران اور کابل کے مابین قیدیوں کے تبادلے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ریاستی معاہدے پر اطمینان کا اظہار کردیا۔ اس حوالے سے وزیر انصاف علی رضا ایوائی نے ایرانی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اس ضمن میں دونوں ممالک کی جانب سے بھرپور تعاون کیا گیا۔دوسری جانب ایرانی وزیر کے ہم منصب افغان کے وزیر انصاف عبدالبصیر انور نے بتایا کہ ایران کی مختلف جیلوں میں تقریباً 5 ہزار افغان باشندے زیر حراست ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بیشتر قیدی منشیات کے الزام میں اسیری کی زندگی گزار رہے ہیں۔اس ضمن میں ایرانی میڈیا نے بتایا کہ افغانستان کی مختلف جیلوں میں تقریباً 22 ایرانی زیر حراست ہیں۔واضح رہے کہ افغانستان کے وزیر انصاف ایران کے دورے پر ہیں۔اجلاس کے دوران افغان نائب وزیر انصاف برائے انسانی حقوق اور عالمی امور محمود عباسی نے بتایا کہ گزشتہ دو برسوں میں تقریباً 650 افغان قیدیوں کو افغانستان منتقل کیاگیا۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے مابین قیدیوں کے تبادلے کا ریاستی معاہدے نہ ہونے کی وجہ سے رکاوٹ کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران اور افغانستان بہت جلد معاہدے طے پالیں گے۔دونوں ممالک کے وفود نے اجلاس کے آخر میں جوڈیشل تعاون پر معاہدہ کیا گیا۔

مزید :

عالمی منظر -