امریکی وزیر دفاع آئندہ ہفتے چین کا دورہ کرینگے

امریکی وزیر دفاع آئندہ ہفتے چین کا دورہ کرینگے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی)چین امریکا تعلقات میں کشیدگی ختم کرنے اور باہمی تعلقات کو مربوط بنانے کے لیے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان سخت تجارتی تنازعہ بدستور جاری ہے،اس دوران دونوں ملکوں کی جانب سے ایک دوسرے کی مصنوعات پر اضافی محصولات بھی عائد کیے گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے دورہ چین کے موقع پر ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ چینی وزیردفاع وینگ ھی کے علاوہ چین کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی،چین سے کشیدہ تعلقات اور دشمنی نہیں چاہتے۔دونوں ملکوں کے درمیان اس وقت شدید تجارتی جنگ جاری ہے،عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس جنگ سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید : عالمی منظر