آگیاوہ لمحہ جس کا سب کو انتظار تھا، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بچے کی پیدائش، نام اور تصویریں کب شیئر ہوں گی؟ اعلان کردیاگیا

آگیاوہ لمحہ جس کا سب کو انتظار تھا، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بچے کی ...
آگیاوہ لمحہ جس کا سب کو انتظار تھا، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بچے کی پیدائش، نام اور تصویریں کب شیئر ہوں گی؟ اعلان کردیاگیا

  

حیدرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

شعیب ملک کے منیجر امین الحق نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ شعیب اور ثانیہ بہت خوش ہیں،منیجر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ نام اور تصاویر بہت جلد جاری کی جائیں گی۔

دوسری طرف شعیب ملک نے بھی اپنے پیغام میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماں اور بچہ خیریت سے ہیں اور ماں حسب معمول پرعزم ہے، نیک تمناؤں اور دعاؤں کے لیے فینز کا شکرگزار ہوں۔

مزید : اہم خبریں