نوازشریف نے کس ملک کے ذریعے این آر او حاصل کرنے کی کوشش کی ؟ تہلکہ خیز دعویٰ

نوازشریف نے کس ملک کے ذریعے این آر او حاصل کرنے کی کوشش کی ؟ تہلکہ خیز دعویٰ
نوازشریف نے کس ملک کے ذریعے این آر او حاصل کرنے کی کوشش کی ؟ تہلکہ خیز دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے این آر او کے حوالے سے اہم انکشافات کئے ہیں ۔وفاقی وزیر کا کہناہے کہ نوازشریف نے این آر او کیلئے ایک بارنہیں بلکہ کئی بار درخواست کی ہے ۔
فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نے ایک بار نہیں بلکہ کئی بار براہ راست اور بالواسطہ این آر او کی کوشش کی ہے ، وفاقی وزیر کا مزید انکشافات کرتے ہوئے کہناتھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایک دوست ملک کے ذریعے بھی این آر او حاصل کرنے کی کوشش کی اور اس کے بدلے بھاری رقم کی بھی پیشکش کی ۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت نے کرپشن کے مقدمات کے حوالے سے کسی بھی ملک یا شخص سے کسی بھی مصلحت اور ریلیف دینے کے حوالے سے انکار کردیا ہے ۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سیاسی قائدین کی جانب سے این آر او کیلئے کوششیں کی جا ری رہی ہیں جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ جس شخص نے این آر او کیلئے رابطہ کیا ہے حکومت اس کا نام بتائے۔