جے آئی ٹی کومعلومات ملنی شروع ہوگئیں،رپورٹ کاانتظارہے،ایک ہفتے میں کیس منطقی انجام تک پہنچے گا، چیف جسٹس

جے آئی ٹی کومعلومات ملنی شروع ہوگئیں،رپورٹ کاانتظارہے،ایک ہفتے میں کیس ...
جے آئی ٹی کومعلومات ملنی شروع ہوگئیں،رپورٹ کاانتظارہے،ایک ہفتے میں کیس منطقی انجام تک پہنچے گا، چیف جسٹس

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس ایک ہفتے میں منطقی انجام تک پہنچے گا، نمرمجید  کو میرے حکم کے بغیر گرفتار کیا گیا تھا ،معلوم ہونے پرنمرمجید کو رہا کرنے کا کہا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جے آئی ٹی کومعلومات ملنی شروع ہوگئیں،رپورٹ کاانتظارہے،اس وقت بینک کانقصان ہورہاہے وہ آپ نے پوراکرناہے،وکیل نمر مجید نے کہا کہ اومنی گروپ کے پیسے بینک میں منجمدہیں،عدالت منجمد اکاﺅنٹس سے بنکوں کی کو ادائیگی کی اجازت دے ۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا نمبر مجید عدالت میں ہیں ؟،نمرمجید کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ نمبرمجید بنکوں کے ساتھ معاملات طے کر رہے ہیں۔عدالت کی پیر تک بینکوں سے معاملات طے کرنے کی مہلت دیدی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ نمرمجید کو کو میرے حکم کے بغیر گرفتار کیا گیا تھا،معلوم ہونے پرنمرمجید کو رہا کرنے کا کہا،اگر تعاون نہ کیا تو نمر مجید کو بھی گرفتار کرائیں گے ،اصل مقصد پیسے کی ریکوری ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت پیرتک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد