جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس،نوازشریف کو فریق بنانے کی درخواست مسترد

جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس،نوازشریف کو فریق بنانے کی درخواست مسترد
جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس،نوازشریف کو فریق بنانے کی درخواست مسترد

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو فریق بنانے کی درخواست مسترد کردی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی سماعت کی ،عدالت نے نوازشریف کو فریق بنانے کی درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ نہیں بننے دینگے، درخواستگزارکے پاس شواہد ہیں تو جے آئی ٹی کو دے ،عدالت نے ازخودنوٹس لیاتھا کسی کو فریق نہیں بنائیں گے ۔عدالت نے نوازشریف کو فریق بنانے کی درخواست مستردکردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد