ہزارہ ڈویژن میں غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ،کیپٹن صفدرنیب خیبرپختونخوا میں پیش ہو گئے

ہزارہ ڈویژن میں غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ،کیپٹن صفدرنیب خیبرپختونخوا ...
ہزارہ ڈویژن میں غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ،کیپٹن صفدرنیب خیبرپختونخوا میں پیش ہو گئے

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر نیب خیبرپختونخوا میں پیش ہو گئے جہاں ان سے ہزارہ ڈویژن میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب خیبرپختونخوانے سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کو آج دن گیارہ بجے طلب کررکھا تھا، کیپٹن (ر)صفدر وقت سے پہلے ہی نیب آفس پہنچ گئے اور اپنا بیان قلمبند کرا رہے ہیں۔واضح رہے کہ کیپٹن (ر)صفدرپر ہزارہ ڈویژن میں غیر قانونی بھرتیوںکا الزام ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور