گھریلو جھگڑے پر 4 افراد کا قتل،ملزم کی تلاش جاری

گھریلو جھگڑے پر 4 افراد کا قتل،ملزم کی تلاش جاری
گھریلو جھگڑے پر 4 افراد کا قتل،ملزم کی تلاش جاری

  

چارسدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گھریلو جھگڑے نے ایک اور گھر اجاڑ دیا، ملزم نے فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں گھریلو جھگڑے پر ملزم نے فائرنگ کر کے ماں، بھابھی، بھتیجا، اور کزن کو قتل جبکہ ایک بھتیجے کو زخمی کر دیا، پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں، ملزم کی گرفتاری کےلئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /چارسدہ