سپریم کورٹ کی جانب سے بحال کیے جانے والے آئی جی اسلام آباد اس وقت کہاں ہیں ؟ ایسی خبر آ گئی کہ سن کر آپ کو اپنے کانوں پر یقین نہیں آئے گا

سپریم کورٹ کی جانب سے بحال کیے جانے والے آئی جی اسلام آباد اس وقت کہاں ہیں ؟ ...
سپریم کورٹ کی جانب سے بحال کیے جانے والے آئی جی اسلام آباد اس وقت کہاں ہیں ؟ ایسی خبر آ گئی کہ سن کر آپ کو اپنے کانوں پر یقین نہیں آئے گا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی جی اسلام آباد جان محمد کا سیاسی بنیادوں پر تبادلہ کیا گیا تھاجس پر چیف جسٹس نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انہیں بحال کر دیااور جواب طلب کرلیا تھا تاہم اب خبر موصول ہوئی ہے کہ وہ اس وقت ملائیشیا میں ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد جان محمد کو واپس وطن بلا لیاہے اور نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ واپس آ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جان محمد اس وقت ملائیشیا میں ایک کورس کر رہے ہیں جو کہ 2 نومبر کو ختم ہو رہاہے ۔

یاد رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اعظم سواتی کی سفارش پر آئی جی اسلام آباد جان محمد کو ہٹایا گیا ہے تھا جس کے بعد یہ معاملہ میڈیا میں آیا اور بات سپریم کورٹ تک پہنچی جس پر چیف جسٹس نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو عہدے پر بحال کرتے ہوئے اسٹبلشمنٹ ڈویژن سے جواب طلب کر لیا ہے ۔

مزید : قومی