توہین رسالت کیس، ہائیکورٹ نے آسیہ بی بی کیخلاف درخواست کا فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین رسالت کیس میں آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد کردی۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ آسیہ مسیح کیس میں فیصلہ محفوظ کرچکی ہے، ہم عدالت عظمیٰ کی کارروائی میں مداخلت نہیں کرسکتے۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی۔