سابق کپتان رانا ٹنگا گرفتار، الزام ایسا کہ کوئی بھی پریشان ہوجائے
کولمبو (ویب ڈیسک) سری لنکا میں جاری سیاسی بحران کے دوران ورلڈ کپ جیتنے والے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا کو فائرنگ اور قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ کولمبو میں اتوار کو فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے۔
اور پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں ان کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔ انہوں نے واقعے کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیلون پیٹرولیم کارپوریشن کے دفتر میں مشتعل افراد نے مجھے گھیرے میں لے لیا تھا اور وہ مجھے قتل کرنا چاہتے تھے لہٰذا میری سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو اسلحے کا استعمال کرنا پڑا۔ اس کے بعد جائے وقوعہ پر صورتحال اور خراب ہو گئی اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کو مذکورہ مقام سے نکالنے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس کے دستوں کو بلانا پڑا۔ واقعے کے 24 گھنٹے بعد سیلون پیٹرولیم کارپوریشن کی یونین کے دباو¿ اور ایندھن کی ہڑتال کی دھمکی کے بعد حکام نے راناٹنگا کو گرفتار کر لیا۔