خاشقجی کا قتل، سعودی عرب سے اہم شخصیت ترکی پہنچ گئی کیونکہ ۔۔۔

خاشقجی کا قتل، سعودی عرب سے اہم شخصیت ترکی پہنچ گئی کیونکہ ۔۔۔
خاشقجی کا قتل، سعودی عرب سے اہم شخصیت ترکی پہنچ گئی کیونکہ ۔۔۔

  

ریاض (اے ایف پی) معروف صحافی جمال خاشقجی کے کیس کی تحقیقات کیلئے سعودی پبلک پراسیکیوٹر سعود المجیب ترکی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق  المجیب استنبول کے پبلک پراسیکیوٹر سے ملاقات کریں گے  تاہم فی الحال معلوم نہیں کہ یہ ملاقات کب ہوگی۔ یاد رہے کہ دو روز قبل ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا تھا کہ وہ پبلک پراسیکیوٹرز کی اس ملاقات کی قدر کرتے ہیں۔ صحافی کے قتل کے بعد سعودی عرب عالمی تنقید کی زد میں ہے۔ 

واضح رہے کہ دو اکتوبر کو خاشقجی سعودی سفارتخانے میں گئے تھے لیکن واپس باہر نہیں جس کے بعد ترکی کے حکام نے دعویٰ کیا کہ انہیں سفارتخانے میں قتل کر دیا گیا ہے تاہم ابتدائی طور پر سعودی عرب کی جانب سے کوئی بھی الزام قبول نہیں کیا گیا لیکن بعد میں سعودی عرب کی جانب سے قتل کا اعتراف کر لیا گیا اور بتایا گیا کہ خاشقجی سفارتخانے میں ہونے والے ایک جھگڑے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

جس کے بعد ترک صدر نے پارلیمنٹ سے خطاب کیا اور بتایا تھا کہ خاشقجی کے قتل کی منصوبہ بندی سعودی عرب کے سفارتخانے میں ہوئی اور اس کیلئے مجموعی طور پر 15 لوگ ترکی میں نجی پروازوں کے ذریعے آئے اور اگلے دن واپس چلے گئے، جبکہ ترک صدر کی جانب سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا تھا کہ قتل ہماری سرزمین پر ہوا ہے اس لیے اس کی تحقیقات کی ذمہ داری بھی ہماری ہی ہونی چاہیے۔

مزید : بین الاقوامی /عرب دنیا