پی ٹی آئی رہنما راجہ ریاض کو موٹروے پولیس کی خاتون اہلکار نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور۔۔۔

پی ٹی آئی رہنما راجہ ریاض کو موٹروے پولیس کی خاتون اہلکار نے رنگے ہاتھوں پکڑ ...
پی ٹی آئی رہنما راجہ ریاض کو موٹروے پولیس کی خاتون اہلکار نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور۔۔۔

  

فیصل آباد (ویب ڈیسک) موٹروے پر تیز رفتاری کے سبب خاتون پٹرولنگ آفیسر نے پی ٹی آئی رہنما وفاقی پالیمانی سیکرٹری راجہ ریاض کی گاڑی کا چالان کردیا۔ روزنامہ دنیا کے مطابق موٹروے پر تیز رفتار گاڑی چلانے پر راجہ ریاض کا 750 روپے کا چالان ہوگیا۔ چالان پنڈی بھٹیاں کے قریب اس وقت ہوا جب راجہ ریاض کی گاڑی 132 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مسافت طے کر رہی تھی۔

راجہ ریاض کا کہنا ہے گاڑی ڈرائیور چلا رہا تھا میں نے قانون کے مطابق جرمانہ ادا کردیا۔ موٹروے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کا چالان خاتون پٹرولنگ آفیسر عظمیٰ شہزادی نے کیا۔ اعلیٰ حکومتی عہدے دار کا چالان کرنے پر آئی جی موٹروے نے خاتون پٹرولنگ آفیسر عظمیٰ شہزادی کو 5ہزار روپے نقد اور تعریفی سرٹیفکیٹ بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /فیصل آباد