”اسحاق ڈار نے مجھے کئی مرتبہ کہا کہ ہمیں ۔۔۔“وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسمبلی میں ایسی بات کہہ دی کہ سن کر ہر کوئی دنگ رہ گیا

”اسحاق ڈار نے مجھے کئی مرتبہ کہا کہ ہمیں ۔۔۔“وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ...
”اسحاق ڈار نے مجھے کئی مرتبہ کہا کہ ہمیں ۔۔۔“وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسمبلی میں ایسی بات کہہ دی کہ سن کر ہر کوئی دنگ رہ گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو قومی اسمبلی کے اجلاس کیلئے پارلیمنٹ پہنچا دیا گیاہے جبکہ نوازشریف بھی اپنے بھائی سے ملاقات کیلئے آج قومی اسمبلی جائیں گے اور 22 سال کے بعد اپوزیشن کے بینچوں میں داخل ہو ں گے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں جاری ہے جس دوران شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اسحاق ڈار نے ماضی میں کئی مرتبہ کہا کہ ہماری اکنامی ایسی ہے جہاں ہمیں چارٹر آف اکنامی کی ضرورت ہے جس طرح جمہوریت کی بحالی کیلئے چارٹر آف ڈیموکریسی کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرناہوں گا اور اگر ان پاس تجاویز ہیں تو وہ حکومت کو دیں ہم ان پر مشاور کریں گے ۔ان کا کہناتھا کہ موجودہ حکومت کو بھی گزشتہ حکومتوں کی طرح خسارے کا سامنا ہے ، ن لیگ کو بھی حکومت میں آنے کے بعد بیل آوٹ پیکج لینا پڑا تھا ، معاشی صورتحال پر سابق حکومتوں کو بھی آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا ۔

مزید : قومی