پاکستان قونصلیٹ دبئی میں 27 اکتوبر کے حوالے سے یوم سیاہ کی تقریب کا انعقاد
دبئی (طاہر منیر طاہر ) پاکستان قونصلیٹ دبئی میں 27 اکتوبر کے حوالے سے یوم سیاہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان قونصلیٹ دبئی کے زمہ داران،سیاسی و سماجی رہنماوں سمیت کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام سے ہوا ،ایاز کیانی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی ۔تقریب کے مہمان خصوصی احمد شامی قائم مقام قونصل جنرل آف پاکستان دبئی قونصلیٹ تھے مصور عباس شاہ ڈپٹی قونصل نے وزیراعظم اور صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا میسج اس دن کی مناسبت سے پڑھ کر سنایا جبکہ دیگر مقررین میں سردار جاوید یعقوب سابق مشیر حکومت ورہنما پاکستان پیپلز پارٹی، راجہ عبدالجبار صدر مسلم لیگ ن یو اے ای،چودہدری سکندر سابق صدر مسلم کانفرنس یو اے ای،ڈاکٹر شفقت محمود صدر جماعت اسلامی یو اے ای، سید وقار حسین گردیزی ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن یو اے ای،راجہ مدثر ارشاد معروف کالم نگار بیوروچیف روزنامہ جموں کشمیر،سردار ساجد عباسی سیاسی و سماجی رہنما،چوہدری اخلاق چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف یو اے ای،حافظ عتیق منہاس رہنما جماعت اسلامی یو اے ای، ،قاضی ظفر رہنما مسلم کانفرنس ،چوہدری فاروق بانیاں رہنما پیپلز یوتھ آرگنائزیشن یو اے ای ،عاصم احمد برق رہنما پاکستان تحریک انصاف،صفا شفقت ،حافظ شاہد سلطانی،نے خطاب کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ شجاعت صابر نے ادا کئے۔
مقررین نے اپنے خطاب میں 27 اکتوبر 1947 کو ریاست جموں کشمیر پر ہندوستانی فوج کی غیر قانونی اور غیر اخلاقی قبضہ کی شدید مذمت کی مقررین کا کہنا تھا 71 سال گزر گئے ہندوستان نے ریاست جموں کشمیر پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے جب تک کشمیریوں کو حق خودارادیت کا حق نہیں دیا جاتا کشمیری جدوجہد جاری رکھیں گئے گزشتہ 71 سال سے کشمیری اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر رہے ہیں لاکھوں کی تعداد میں کشمیری شہید ہو چکے ہیں ہزاروں مائیں بیوہ ہو چکی ہیں ہندوستانی فوج آئے روز ظلم کے پہاڑ توڑ رہی لیکن اقوام عالم کی خاموشی لحمہ فکریہ ہے بھارت اپنے آپ کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلاتا ہے لیکن کشمیری کی آزادی سلب کی ہوئی ہے مقررین نے کہا اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کو رائے شماری کرائے جائے ۔
سابق مشیر حکومت سردار جاوید یعقوب نے یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں کو ایک موقف پر کشمیر کی تمام اکائیوں کو ملکر آواز بلند کرنے پر زور دیا انکا کا مزید کہنا تھا گزشتہ 70 سال میں اقوام عالم خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے اس کی بنیادی وجہ کشمیریوں کی تقسیم ہے جبک کشمیری آزادی کے لئے ایک قوم بن کر ایک آواز بن پر کھڑے نہیں کھڑے نہیں ہونگے آزادی کا خواب ہی رہے گا ۔ مدثر ارشاد نے اس بات کو زور دیا پاکستان ہمارا وکیل ہے لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ کشمیریوں کو اپنا موقف پیش کرنا موقع دیا ہے پوری دنیا میں کشمیری اپنا موقف خود پیش کریں ان کا کہنا تھا جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا دنیا کی آدھی آبادی کی غربت جہالت اور افلاس ختم نہیں ہو گی جنوبی ایشیا کی خوشحالی کشمیر کی آزادی کے ساتھ جڑی ہے ۔رہنما مسلم کانفرنس چوہدری سکندر نے پاک فوج کی جرأت کو سلام پیش کیا اور کشمیر کے لیے جہاں کشمیر آر پار کشمیری شہادتیں دے رہے ہیں وہاں پاک فوج بھی قربانیاں دے رہی ہیں پاکستان کی فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
راجہ عبدالجبار صدر مسلم لیگ ن یو اے ای نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں پر بھارتی ظلم کے خلاف آواز بلند کرنی چائیے جب تک بھارت کشمیریوں کو آزادی نہیں دیتا کشمیری چین سے نہیں بیٹھے اور ہندوستان سے آزادی حاصل کر کے رہیں گئے،سید وقار حسین گردیزی ایڈوکیٹ نے کہا 71 سال سے کشمیر میں جاری ہندوستان کی افواج کے ظلم کے سامنے کشمیری سیسہ پلای ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں خون کے قطرے تک کشمیر آزادی کے لئے جان کا نظرانہ دیتے رہیں گئے ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا تھا کہ پاکستان نے کشمیریوں کی اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھی ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن اب وقت آن چکا ہے اب ہمیں عملی اقدامات کے کئے تیار رہنا ہو گا اور کشمیر کی آزادی لیکر رہیں گئے چوہدری اخلاق رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا ۔
بیرسٹر سلطان محمود صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر نے پوری دنیا میں جا کر مظلوم کشمیریوں کی آواز کو بلند کیا اور کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک جاری رکھیں گئے رہنما جماعت اسلامی ڈاکٹر شفقت محمود نے ہندوستان کی کشمیر کے جابرانہ قبضے کو غیر آئنی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری بنتی ہے 71 سال گزر گئے لیکن اس دیرینہ مسئلہ پر اقوام متحدہ جو عالمی امن کا ٹھیکیدار بنا ہے اسے انڈین فوج کی آئے دن ہونے والے ظلم بربریت نظر نہیں آ رہی بھارتی فوج کشمیریوں کو گاجر اور مولی کی طرح کاٹ رہی ہیں لیکن عالم اقوام خاموش ہے تقریب کے اختتام پر راجہ محمد عاشق خان نے کشمیر کی آزاد ی کے لئے دعا کی پاکستان قونصلیٹ دبئی کے زمہ داران اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔