ڈاکٹر بیٹی کا ان پڑھ نوجوان کو رشتہ نہ دینے پر پنچائیت کا انوکھا فیصلہ، ایسی سزا تجویز کردی گئی کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا

ڈاکٹر بیٹی کا ان پڑھ نوجوان کو رشتہ نہ دینے پر پنچائیت کا انوکھا فیصلہ، ایسی ...
ڈاکٹر بیٹی کا ان پڑھ نوجوان کو رشتہ نہ دینے پر پنچائیت کا انوکھا فیصلہ، ایسی سزا تجویز کردی گئی کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا

  

ملتان (ویب ڈیسک)بیٹیوں کا رشتہ دینے سے انکار پر بااثر جاگیردار نے والد کو 123ایکڑ رقبہ دینے کا پنچایتی حکم سنا دیا.

چک ہٹھار تحصیل روجھان ضلع راجن پور کے رہائشی جاگن مزاری نے پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق ملتان آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کے جاگیردار نے بیٹیوں کا رشتہ مانگا، انکار کرنے پر ملزمان نے ایک پنچایت کے ذریعے انوکھا فیصلہ کیا اور مجھے حکم دیا کہ بیٹیوں کا رشتہ دو یا 123 ایکڑ رقبہ چھوڑ دو جو کہ میرا ملکیتی ہے ، میری بیٹیاں میڈیکل کی طالبات ہیں ، میں ان کا ایک ان پڑھ سے رشتہ نہیں کر سکتا، اس سلسلہ میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس روجھان درخواست گزاری لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی ، پولیس ملزمان سے مل گئی جس کی وجہ سے انصاف نہیں مل رہا ،جاگن خان نے کہا کہ ملزمان سے بچیوں اور میرے خاندان کو جان کا خطرہ ہے ، چیف جسٹس اپیل ہے مجھے اور میرے خاندان کو تحفظ دیا جائے ۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /ملتان