اپوزیشن چیمبر میں نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ملاقات جاری

اپوزیشن چیمبر میں نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ملاقات جاری
اپوزیشن چیمبر میں نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ملاقات جاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن چیمبر میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ملاقات جاری ہے ،ملاقات میں مریم نواز،مریم اورنگزیب اور حمزہ شہباز سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف پارلیمنٹ ہاو¿س پہنچے تھے ،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے گیٹ پر نواز شریف کا استقبال کیا اور دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔جس کے بعد نواز شریف، شہباز شریف کے ساتھ قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں چلے گئے۔واضح رہے کہ نواز شریف کے اعزاز میں آج ظہرانہ بھی دیا جائے گا، جس کے لیے مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ بینکوئٹ ہال دینے کی درخواست کر رکھی ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد