اسرائیلی طیارے کی مبینہ آمد کا معاملہ،قومی اسمبلی نے شہبازشریف نے اپنی سیٹ پر کھڑے ہو کر ایسی بات کہہ دی سن کر عمران خان کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

اسرائیلی طیارے کی مبینہ آمد کا معاملہ،قومی اسمبلی نے شہبازشریف نے اپنی سیٹ ...
اسرائیلی طیارے کی مبینہ آمد کا معاملہ،قومی اسمبلی نے شہبازشریف نے اپنی سیٹ پر کھڑے ہو کر ایسی بات کہہ دی سن کر عمران خان کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں اس وقت اسرائیل کے طیارے کی مبینہ آمد کے حوالے سے بحث جاری ہے اور حکومت اس معاملے پر تردید بھی جاری کر چکی ہیں تاہم آج وزیر خارجہ قومی اسمبلی میں اس حوالے سے تھوڑا سا جذباتی ہو گئے اور کہا کہ ہم اس کی تردید کر چکے ہیں کہ یہ خبر من گھڑت ہے جس پر شہبازشریف اپنی نشست پر کھڑے ہوئے اور انہوں نے اپوزیشن کی جانب سے وضاحت تسلیم کرنے کا اعلان کر کے حکومت کو ’ خوش‘ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسرائیلی جہاز کی آمد کی خبر من گھڑت ہے، کہہ چکے ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں، اس کے باوجود اس کا ذکر کرنا چاہیں تو کوئی روک نہیں سکتا لیکن اپوزیشن کے اطمینان کے لیے کہہ رہا ہوں کہ خبر میں کوئی حقیقت نہیں۔اس پر شہبازشریف اپنی نشست پر کھڑے ہوئے اور کہا کہ شاہ محمود قریشی جنٹل مین آدمی ہیں اور اپوزیشن ان کی وضاحت کو تسلیم کرتی ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب سے ملنے والے پیکیج پر شرائط کی باتیں کی گئی لیکن اس پر کوئی شرائط نہیں، پاکستانی فوج یمن بھیجنے سے متعلق سعودی عرب نے کوئی شرط نہیں لگائی۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اگر امت تقسیم ہے تو ہمارے مفاد میں ہے اس تقسیم میں کمی کریں، اگر اختلافات میں مثبت کردار ادار کرسکتے ہیں تو کرنا چاہیے، ہم اسے مزید ہوا نہیں دے سکتے۔

مزید : قومی