شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بچے کی ولادت لیکن بے بی مرزا ملک کس ملک کا شہری ہے؟ پتہ چل گیا

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بچے کی ولادت لیکن بے بی مرزا ملک کس ملک کا شہری ...
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بچے کی ولادت لیکن بے بی مرزا ملک کس ملک کا شہری ہے؟ پتہ چل گیا

  

حیدرآباد (ویب ڈیسک) پاکستانی آل راؤنڈر کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد اس کی شہریت کا سوشل میڈیا پر بنا معمہ حل ہوگیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے 30 اکتوبر 2018 کو ٹوئٹر پر اپنے گھر میں ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کیا، ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا کہ ان کی اہلیہ اس وقت بالکل ٹھیک ہیں، شعیب نے ساتھیوں اور فینز کی نیک تمناؤں کا شکریہ بھی ادا کیا۔شعیب کے اعلان کیساتھ ہی مبارکبادوں اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہو ا اور تھوڑی ہی دیر بعد یہ بحث چھڑ گئی کہ  شعیب ملک کے بیٹے کے شہریت پاکستان ہے یا وہ بھارتی ہوگا لیکن اب یہ معمہ حل ہوگیا۔ 

بھارتی اداکارہ و تجزیہ نگار کستوری شنکر نے ٹوئٹر پر ٹویٹ کی کے ثانیہ مرزا کے بیٹے کی پیدائش بھارت میں ہوئی ہے تو آٹومیٹکلی اس بچے کی شہریت بھارتی ہوئی۔

ایک کشمیری لڑکی روبینہ جان نامی صارف نے لکھاکہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے کے ہاں آٹھ بج کر بیس منٹ بچے کی پیدائش ہوئی ہے ، شعیب ملک  یہی چاہتے تھے  کہ شعیب ملک کی خواہش تھی کہ ان کی اولاد کی شہریت بھارتی ہو، مبارک ہو، ماشاء اللہ۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا سے بھی ایک انٹرویو میں ان کے بچے کی شہریت کے حوالے سے سوال کیا گیا تھا جس پر انہوں نے کہا تھا کہ 'ہم اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں، مگر ہم شہریت کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیتے، یہ شہ سرخیوں میں تو اچھا لگ سکتا ہے، مگر گھر میں ہمارے لیے اس کی کوئی اہمیت نہیں'۔

مزید : کھیل