انڈو نیشیا کا طیارہ گر کر تباہ لیکن پائلٹ کے گھر والے ان کا کس کام کیلئے بے صبری سے انتظار کر رہے تھے ؟ ایسی خبر آ گئی کہ سن کر آپ کیلئے آنسو روکنا ناممکن ہو جائے گا

انڈو نیشیا کا طیارہ گر کر تباہ لیکن پائلٹ کے گھر والے ان کا کس کام کیلئے بے ...
انڈو نیشیا کا طیارہ گر کر تباہ لیکن پائلٹ کے گھر والے ان کا کس کام کیلئے بے صبری سے انتظار کر رہے تھے ؟ ایسی خبر آ گئی کہ سن کر آپ کیلئے آنسو روکنا ناممکن ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )انڈونیشیا کی ایئر لائن کا طیارہ جکارتہ کے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں 189 افراد سوار تھے جبکہ پائلٹ کے اہل خانہ ان کا دیوالی کی تقریبات کیلئے گھر پر بے صبری سے انتظار کر رہے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کا تباہ ہونے والا طیارہ پائلٹ بھاوے سونیجا اڑا رہے تھے جن کی عمر 31 سال تھی اور ان کا تعلق بھارت کے شہر نئی دہلی سے تھا ۔جہاں ان کی بیوی ، دوست اور اہل خانہ دیوالی کی تقریبات پر رکھی جانے والی خصوصی تقریب میں بے صبری سے انتظار کر رہے تھے ۔
یاد رہے کہ انڈونیشیا کے طیار ے نے گزشتہ صبح جکارتہ سے پنکگال کیلئے پرواز بھری اور یہ سفر تقریبا ایک گھنٹے پر مشتمل تھا لیکن اڑان بھرنے کے تیرہ منٹ کے بعد ہی جہاز حاد ثے کا شکار ہوا اور سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں 189 افراد موجود تھے اور ایک مسافر بھی زندہ نہیں بچ پایا ہے ۔
بھارتی پائلٹ سونیجا نے ’ اہلکون پبلک سکول ‘ مایور سے ابتدائی تعلیم حاصل کی جبکہ ان کے ڈرائیونگ کے جنون سے سب ہی واقف تھے اور جب یہ گاڑی میں سوار ہوتے تو تو کسی کو بھی گاڑی چلانے کی اجازت نہیں دیتے تھے ۔بھاوے سونیجا نے 2011 میں لائن ایئر میں نوکری شروع کی تھی اور وہ بوئنگ 737 اڑاتے تھے ۔