محکمہ صحت نے خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں،طبی مراکز میں سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائدکر دی

محکمہ صحت نے خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں،طبی مراکز میں سمارٹ فون کے ...
محکمہ صحت نے خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں،طبی مراکز میں سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائدکر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ہسپتالوں اور طبی مراکز میں سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے ۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام متعلقہ حکام کو بھیجے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ دوران ڈیوٹی عملہ سمارٹ فون کی بجائے سادہ فون استعمال کرے۔
مراسلے کے مطابق عملہ ایسا موبائل فون استعمال کرے، جس میں انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہو، کیونکہ دوران ڈیوٹی سمارٹ فون کے استعمال سے مریضوں کے علاج میں مشکلات پیش آتی ہیں۔
مراسلے میں مزید بتایا گیا کہ محکمہ صحت کی جانب سے اس حکم کی تعمیل کروانے کے لیے آزاد مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا گیا ہے جبکہ پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے گی۔