کے پی کے کے ہسپتالوں میں سمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی

کے پی کے کے ہسپتالوں میں سمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی
کے پی کے کے ہسپتالوں میں سمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ہسپتالوں اور طبی مراکز میں سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام متعلقہ حکام کو بھیجے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ دوران ڈیوٹی عملہ اسمارٹ فون کی بجائے سادہ فون استعمال کرے۔مراسلے کے مطابق عملہ ایسا موبائل فون استعمال کرے، جس میں انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہو، کیونکہ دوران ڈیوٹی اسمارٹ فون کے استعمال سے مریضوں کے علاج میں مشکلات پیش آتی ہیں۔مراسلے میں مزید بتایا گیا کہ محکمہ صحت کی جانب سے اس حکم کی تعمیل کروانے کے لیے آزاد مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا گیا ہے جبکہ پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے گی۔