امریکی ریاست کیلیفورنیا کے نائٹ کلب میں فائرنگ ، 7افرادزخمی

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے نائٹ کلب میں فائرنگ ، 7افرادزخمی
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے نائٹ کلب میں فائرنگ ، 7افرادزخمی

  

واشنگٹن (صباح نیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 7افرادزخمی ہو گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 7افرادزخمی ہو گئے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، فائرنگ کاواقعہ2گروپوں کے درمیان جھگڑے کے باعث پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے و قت افراتفری کی کیفیت تھی اور لوگ خود کو محفوظ رکھنے کیلئے نیچے گررہے تھے۔ پولیس کے مطابق نائب کلب میں ہیلوین پارٹی منائی جارہی تھی ،ایک سے زائد افراد فائرنگ میں ملوث ہوسکتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی