”پی ٹی آئی کے 25 ارکان اسمبلی ناراض ہو گئے ہیں جو مسلم لیگ (ن) کے ساتھ۔۔۔“ پنجاب سے وزیراعظم عمران خان کیلئے انتہائی پریشان کن خبر آ گئی

”پی ٹی آئی کے 25 ارکان اسمبلی ناراض ہو گئے ہیں جو مسلم لیگ (ن) کے ساتھ۔۔۔“ ...
”پی ٹی آئی کے 25 ارکان اسمبلی ناراض ہو گئے ہیں جو مسلم لیگ (ن) کے ساتھ۔۔۔“ پنجاب سے وزیراعظم عمران خان کیلئے انتہائی پریشان کن خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکمران جماعت میں بغاوت کا لاوا پکنے لگا ہے اور 25 ارکان پنجاب اسمبلی وزارتوں سے محرومی اور حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہو کر اپوزیشن سے بیک ڈور رابطوں پر مجبور ہو گئے ہیں۔

دنیا نیوز کے صحافی اخلاق باجوہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں 5 ارکان اسمبلی کھل کر اظہار کریں گے بعد ازاں باقی اراکین بھی شامل ہو جائیں گے۔ پنجاب میں حکومت سازی کو ابھی تین ماہ مکمل نہیں ہوئے کہ حکومت جانے کی باتیں کھلے عام ہونے لگی ہیں۔

پی ٹی آئی کے ارکان صوبائی اسمبلی سخت مایوسی کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔ پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 25 ارکان اسمبلی بغاوت کی تیاری کر رہے ہیں، پہلے مرحلے میں 5 اراکین کھلے عام اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے بعد ازاں دیگر ارکان اسمبلی بھی ان کیساتھ شامل ہو جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے یہ اراکین وزارت نہ ملنے اور پنجاب حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہیں اور اس بات کا اظہار وہ اعلیٰ قیادت سے بھی کر چکے ہیں تاہم ان میں سے اکثر کوشش کے باوجود وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ باغی ارکان کے مسلم لیگ (ن) سے بیک ڈور رابطے ہیں اور اس ضمن میں گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، سپیکر نے مذکورہ ارکان اسمبلی کے نام وزیراعظم کو بتا دئیے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور