وزیراعظم عمران خان کی معروف پاکستانی کاروباری شخصیت کے ساتھ جاپانی وفد سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان کی معروف پاکستانی کاروباری شخصیت کے ساتھ جاپانی وفد سے ...
وزیراعظم عمران خان کی معروف پاکستانی کاروباری شخصیت کے ساتھ جاپانی وفد سے ملاقات

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کی اہم جاپانی شخصیات سے ملاقات ہوئی ہے جس میں پاکستانی کاروباری شخصیت چوہدری آصف محمود بھی شامل تھے ۔

مقامی اخبار ’روزنامہ جنگ ‘میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد چوہدری آصف محمود نے کہا کہ جاپان کے پاکستان کیساتھ گہرے سیاسی سماجی اور معاشی تعلقات ہیں جبکہ جاپان کی جانب سے پاکستان کے لیے نہ صرف بھاری امداد میسر آتی رہی ہے بلکہ سرمایہ کاری میں بھی جاپان کسی بھی ملک سے پیچھے نہیں ہے تاہم جاپان جیسے بڑے معاشی طاقت والے ملک کے ساتھ پاکستان کے وہ معاشی و تجارتی تعلقات نہیں ہیں جو ہونے چاہئیں جبکہ دوطرفہ تجارتی توازن بھی جاپان کے حق میں ہے۔

مزید : قومی