اٹلی میں سیلاب سے 5افراد ہلاک، ریڈالرٹ جاری 

اٹلی میں سیلاب سے 5افراد ہلاک، ریڈالرٹ جاری 
اٹلی میں سیلاب سے 5افراد ہلاک، ریڈالرٹ جاری 

  

روم (صباح نیوز)اٹلی میں موسلا دھار بارشوں، ژالہ باری اور سیلاب سے مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مختلف علاقوں میں انتہائی خراب موسم کا ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی میں تیز ہواؤں، ژالہ باری اور موسلا دھار بارشوں نے اٹلی کے بیشتر علاقوں کو پانی پانی کر دیا، ہواؤں کی شدت سے مرکزی سڑکوں پر کئی درخت گاڑیوں پر جاگرے، لینڈ سلائیڈنگ اور درختوں کے گرنے سے متعدد سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہوگئیں، پانی پر تیرتا شہر وینس بھی بارشوں سے متاثر ہوا، وینس کا 70 فیصد علاقہ زیر آب آگیا، سینٹ مارک سکوائر پر گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا، پانی کی سطح میں اضافے پر واٹر ٹیکسی سروس بند کر دی گئی، دیگر متاثرہ علاقوں میں سکول بند کر دیے گئے ۔اٹلی کے بیشتر علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ مزید بارشوں، ژالہ باری اور سیلاب کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی