ہمسایہ ملک میں انتہائی خطرناک زیکا وائرس نے اُدھم مچادی، حاملہ خواتین کے لئے انتہائی خطرناک خبر

ہمسایہ ملک میں انتہائی خطرناک زیکا وائرس نے اُدھم مچادی، حاملہ خواتین کے لئے ...
ہمسایہ ملک میں انتہائی خطرناک زیکا وائرس نے اُدھم مچادی، حاملہ خواتین کے لئے انتہائی خطرناک خبر

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)انتہائی خطرناک وائرس ’زیکا‘ 2016ءمیں پہلی بار منظرعام پر آیا اور اب کئی ممالک سے ہوتا ہوا ہمارے ہمسائے بھارت میں پہنچ چکا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق بھارت میں اب تک زیکا وائرس سے متاثرہ 150سے زائد حاملہ خواتین سامنے آ چکی ہیں۔بھارت میں سب سے پہلے ریاست راجستھان میں اس وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی اور اب یہ تیزی سے پھیلتا ہوا ریاست گجرات میں بھی پہنچ گیا ہے جہاں اس کے تین کیس سامنے آ چکے ہیں اور 250حاملہ خواتین کی سکریننگ کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اب تک راجستھان میں زیکا کے 150کیس سامنے آ چکے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ریاست گجرات میں زیکاوائرس کی شکار ہونے والی ایک خاتون کا علاج ریاستی دارالحکومت احمد آباد کے سٹیٹ ہسپتال میں کیا جا رہا ہے، تاہم اس خاتون کی شناخت خفیہ رکھی جا رہی ہے۔ ریاست کے شعبہ صحت نے سینکڑوں ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ریاست بھر میں ہنگامی سکریننگ پر مامور کر دیا ہے تاکہ اس خطرناک وائرس کے پھیلاﺅ کو روکا جا سکے۔ راجستھان میں اس وائرس کا مسئلہ اس قدر سنگین ہو چکا ہے کہ دارالحکومت جے پور میں اس وقت 4لاکھ 40ہزار کے لگ بھگ لوگ زیرنگرانی ہیں۔واضح رہے کہ زیکا وائرس بھی ملیریا اور ڈینگی کی طرح مچھر سے پھیلتا ہے اور زیادہ تر حاملہ خواتین کے پیٹ میں پرورش پانے والے بچے کو نشانہ بناتا ہے، جس سے اس کی ذہنی نشوونما میں بگاڑ آ جاتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی