’آدھا کتا، آدھا انسان۔۔۔‘ ایک جانور جس نے لوگوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا

’آدھا کتا، آدھا انسان۔۔۔‘ ایک جانور جس نے لوگوں کو خوف و ہراس میں مبتلا ...
’آدھا کتا، آدھا انسان۔۔۔‘ ایک جانور جس نے لوگوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لندن سے ایک ایسے عجیب الخلقت جانور کی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس نے لوگوں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھا ہے ۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ ویڈیو برطانوی علاقے ڈورسیٹ میں ایک موٹروے پر بنائی گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ پراسرار جانور موٹروے کے ایک طرف سے آتا ہے اور تیزی کے ساتھ درمیان میں لگا جنگلا پھلانگ کر دوسری طرف نکل جاتا ہے۔ حیران کن طور پر اس جانور کا آدھا جسم کتے جیسا اور آدھا انسان جیسا ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے سے حاصل کی گئی ہے جو 28اکتوبر کو یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی۔ اس ویڈیو کے ساتھ بتایا گیا کہ یہ ڈورسیٹ میں قصبے ویسیکس وے کے قریب بنائی گئی ہے اور اس جانور کے وجہ سے مقامی لوگ انتہائی خوف و ہراس کا شکار ہیں۔یہ ایک ایسا جانور ہے جو آدھا کتے جیسا اور آدھا انسان جیسا نظر آتا ہے۔ اب تک اس ویڈیو کو 10ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور لوگ کمنٹس میں اپنے خوف کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”ایسا لگتا ہے جیسے یہ کسی انڈرگراﺅنڈ خفیہ لیبارٹری سے فرار ہوا ہے۔“ایک صارف نے لکھا کہ ”یہ بالکل ’ریک‘ (Rake)جیسا دکھائی دے رہا ہے۔“ ریک ایک افسانوی مخلوق ہے جو آدھی انسان اور آدھی جانور ہوتی ہے او رسازشی نظریہ سازوں کے مطابق یہ حقیقت میں موجود بھی ہے اور انسانوں پر حملہ آور ہوتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس