اس خاتون نے 6 سال کے لئے گوشت کھانا چھوڑ دیا، اس سے جسم میں کیا تبدیلی آئی؟ ایسی تبدیلی کہ ہمیشہ کے لئے توبہ کرلی، پھر گوشت کھانے لگی

اس خاتون نے 6 سال کے لئے گوشت کھانا چھوڑ دیا، اس سے جسم میں کیا تبدیلی آئی؟ ...
اس خاتون نے 6 سال کے لئے گوشت کھانا چھوڑ دیا، اس سے جسم میں کیا تبدیلی آئی؟ ایسی تبدیلی کہ ہمیشہ کے لئے توبہ کرلی، پھر گوشت کھانے لگی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سبزی خور اپنی اس عادت کے حق میں کئی دلائل دیتے ہیں لیکن اب ایک امریکی خاتون سبزی خوری کی مخالفت میں سامنے آ گئی ہے اور ذاتی تجربے کی بنیاد پر ایسی باتیں بتا دی ہیں کہ سن کر سبزی کھانے والے بھی گوشت خور بن جائیں۔ میل آن لائن کے مطابق ٹیکساس کی رہائشی 39سالہ ماریلا سٹیورٹ نامی اس خاتون نے اچانک گوشت خوری ترک کر دی اور مکمل طور پر سبزی خور رہی۔ اس نے 6سال تک گوشت کو قریب بھی نہیں آنے دیا لیکن اب وہ ایک بار پھر گوشت خور بن گئی ہے۔

ماریلا کا کہنا ہے کہ ”جب میں نے گوشت کھانا ترک کیا تو میرے جسم میں کئی منفی تبدیلیاں رونما ہونی شروع ہو گئیں۔ میرے چہرے پر جھریاں پڑ گئیں، میرابڑھ گیا اور میرے بال بھی جھڑنے شروع ہو گئے۔ میں خود کو بہت زیادہ کمزور اور نحیف و نزار محسوس کرنے لگی تھی جیسے میں بوڑھی ہو گئی ہوں۔ جب یہ منفی اثرات شدید ہونا شروع ہو گئے تب میں نے واپس گوشت خور ہونے کا فیصلہ کیا اور ایک بار پھر گوشت کھانے لگی۔ ابھی مجھے دوبارہ گوشت کھاتے چند ماہ ہی ہوئے تھے کہ سبزی خوری کے تمام تر منفی اثرات غائب ہو گئے اور میں پھر سے توانا زندگی گزارنے لگی۔ اب میں دوسروں کو بھی نصیحت کرتی ہوں کہ وہ کبھی بھی گوشت خوری ترک نہ کریں بلکہ اعتدال کے ساتھ سبزیاں اور گوشت دونوں کا استعمال کریں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس