چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں کا حملہ ،بھارتی سرکاری ٹی وی کے کیمرہ مین اور 2پولیس اہلکاروں سمیت 3افراد ہلاک 

چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں کا حملہ ،بھارتی سرکاری ٹی وی کے کیمرہ مین اور 2پولیس ...
چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں کا حملہ ،بھارتی سرکاری ٹی وی کے کیمرہ مین اور 2پولیس اہلکاروں سمیت 3افراد ہلاک 

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دانتی وڑا کے قریب آرن پورہ کے علاقے میں ماؤ باغیوں کے حملے میں بھارتی سرکاری ٹی وی چینل ’’دور درشن‘‘ کے کیمرا مین اور 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ،2پولیس اہلکار شدید زخمی ۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق چھتیس گڑھ میں پہلے مرحلے میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی کوریج کرنے کیلئے دہلی ہندوستانی سرکاری ٹی وی کی ٹیم ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 30کلومیٹر دور تھانہ ارن پور علاقے کے نلوایا علاقے میں گئی تھی۔سرکاری ٹی وی کی ٹیم کے ساتھ سکیورٹی کیلئے پولیس دستہ بھی ڈیوٹی پر موجود تھا۔پہلے سے گھات لگاکر بیٹھیے ماؤ باغیوں نے سرکاری ٹی وی کی ٹیم پر اچانک حملہ کر دیا اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے تین افراد کو ہلاک اور تین کو شدید زخمی کر دیا ،ماؤ باغیوں کے حملے میں دو دورشن کے کیمرامین اچیتا نند ساہو، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ردر پرتاپ اور اسسٹنٹ کانسٹیبل منگلو ا موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ،حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3افراد زخمی بھی ہوئے ،نامعلوم حملہ آور با آسانی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم کسی کے گرفتار ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل بھی ماؤ باغیوں کی جانب سے بیجاپور کے علاقے میں ایک بلٹ پروف گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی