گوجرانوالہ، فائرنگ سے جنرل کونسلر اور بیٹا قتل ، دوسرا بیٹا زخمی 

گوجرانوالہ، فائرنگ سے جنرل کونسلر اور بیٹا قتل ، دوسرا بیٹا زخمی 
گوجرانوالہ، فائرنگ سے جنرل کونسلر اور بیٹا قتل ، دوسرا بیٹا زخمی 

  

گوجرانوالہ (صباح نیوز)گوجرانوالہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے مسلم لیگ نون سے تعلق رکھنے والے جنرل کونسلر شوکت علی اپنے بیٹے سمیت قتل ہوگئے، فائرنگ سے مقتول کا دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی شہباز الٰہی کا کہناہے کہ گوجرانوالہ کے علاقے راجکوٹ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں شوکت علی کا بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ان کا دوسرا بیٹا زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شوکت علی دم توڑ گئے۔مقتول کے بھائی کے مطابق گھر کے باہر 4نوجوان آپس میں جھگڑ رہے تھے، والد بیٹوں سمیت باہر آئے اورجھگڑا کرنے والے نوجوانوں کا منع کیا، جس پر تلخ کلامی ہوئی اور نوجوانواں نے فائرنگ کر دی۔پولیس نے فائرنگ کرنے والے تنویر نامی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے تفتیش کر رہی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /گوجرانوالہ