اعظم سواتی کی آئی جی اسلام آباد سے دومرتبہ بات ہوئی ، پولیس ذرائع نے الزامات کی تردید کردی

اعظم سواتی کی آئی جی اسلام آباد سے دومرتبہ بات ہوئی ، پولیس ذرائع نے الزامات ...
اعظم سواتی کی آئی جی اسلام آباد سے دومرتبہ بات ہوئی ، پولیس ذرائع نے الزامات کی تردید کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اعظم سواتی کی آئی جی اسلام آباد جان محمد سے دومرتبہ بات ہوئی اور آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر ایس ایس پی اسلام آباد نے وفاقی وزیر سے ملاقات بھی کی ۔

جیونیوز کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ اعظم سواتی سے آئی جی اسلام آباد کی دومرتبہ جمعرات اور جمعہ کوبات ہوئی ، آئی جی اسلام آباد جان محمد کی ہدایت پرایس ایس پی اسلام آباد نے اعظم سواتی سے ملاتات کی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد پر منشیات کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا الزام بھی درست نہیں ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی