حکومت نے ضمنی الیکشن کے نتائج کے پیش نظر ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے کا فیصلہ کیا :مجیب الرحمان شامی

حکومت نے ضمنی الیکشن کے نتائج کے پیش نظر ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے کا فیصلہ ...
حکومت نے ضمنی الیکشن کے نتائج کے پیش نظر ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے کا فیصلہ کیا :مجیب الرحمان شامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف دانشور مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے حکومت نے انتظار کرنے کا فیصلہ کیاہے ، اب لوکل باڈیز الیکشن کی بات نہیں ہورہی اور ارکان اسمبلی کوفنڈز دینے کا فیصلہ کرلیا گیاہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئےے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ تبدیلی یہ ہوگی کہ تحریک انصاف تمام منتخب ارکان سے یکساں سلوک کرے ،ضمنی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف کی قیادت نے فیصلہ کیاکہ زمانہ نازک ہے اس لئے کچھ مزید انتظار کرلیا جائے ، اس لئے اب بلدیاتی الیکشن کی بات نہیں ہورہی اور ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے کا فیصلہ کرلیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کا تمام معاملہ ٹرانسفر کا ہے اور یہ معاملہ وہ اپنے ہاتھ سے دینے پر تیار نہیں ہیں اور اب یہ کہا جارہاہے کہ بیوروکریسی تعاون نہیں کررہی اور فون نہیں سن رہی ، یہ کیسے ہوسکتاہے ؟انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کے جائز کام تو بغیر کسی مداخلت کے ہونے چاہئے لیکن سوال یہ ہے کہ کونسا کام تھا جو کہا گیا اور وہ نہیں ہوا ،بیورو کریسی کو فونز سننا چاہئے فون نہ سننا بدتمیزی ہے ، ان کو نہ صرف بیوروکریسی بلکہ عام آدمی کے فونز بھی سننے چاہئے ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو آئی جی کے تقرر یا ہٹانے کاحق حاصل ہوناچاہئے لیکن ہر جگہ قواعد اور ضوابط بنائے جاتے ہیں ، لوگ وزیر اعظم کی ذاتی نوکری نہیں کررہے بلکہ ذاتی نوکرکے بھی حقوق ہوتے ہیں اس لئے فواد چودھری کارروائی کرتے وقت قواعد و ضوابط کوملحوظ خاطر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ نیازی کا لفظ طعنہ نہیں ہے ، یہ قابل عزت لفط ہے اور اس کو طعنے کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہئے ۔

مزید :

قومی -