جنوبی افریقہ میں براعظم افریقہ کے سب سے بڑے ٹرین ساز پلانٹ کا افتتاح

جنوبی افریقہ میں براعظم افریقہ کے سب سے بڑے ٹرین ساز پلانٹ کا افتتاح
جنوبی افریقہ میں براعظم افریقہ کے سب سے بڑے ٹرین ساز پلانٹ کا افتتاح

  

جوہانسبرگ (صباح نیوز)جنوبی افریقہ میں براعظم افریقہ کے سب سے بڑے ٹرین ساز پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ کے علاقے ڈنوٹر میں براعظم افریقہ کے سب سے بڑے ریل گاڑیاں بنانے والے کارخانے گبیلا پلانٹ کا افتتاح صدر سیریل رامافوسا نے کیا۔انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ یہ کارخانہ قومی ریل کمپنی پسنجر ریل ایجنسی آف ساؤتھ افریقہ (پراسا)اور فرانس کے ٹرانسپورٹ ادارے السٹم کی مشترکہ کاوش ہے جو 51 بلین رنڈ (3.5 بلین ڈالر)کی لاگت سے قائم کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ا نہوں نے مزید کہا کہ اس پلانٹ سے تیار ہو کر پہلی ٹرین رواں سال دسمبر میں باہر آئے گی۔انہوں نے کہاکہ شعبہ مینوفیکچرنگ اقتصادی ترقی کا اصل انجن یا روح رواں ہے۔اس کارخانے سے 1500 افراد کو روزگار مہیا ہو گا اور آئندہ 2 سال میں 56 ریل گاڑیاں تیار ہوں گی۔

مزید : بین الاقوامی /سائنس اور ٹیکنالوجی