کیا شعیب ملک نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹی 20 میچ کھیلیں گے ؟ سرفراز احمد نے مبارکباد دینے کیساتھ ہی ایسی بات کہہ دی کہ صحافی بھی حیران رہ گئے

کیا شعیب ملک نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹی 20 میچ کھیلیں گے ؟ سرفراز احمد نے ...
کیا شعیب ملک نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹی 20 میچ کھیلیں گے ؟ سرفراز احمد نے مبارکباد دینے کیساتھ ہی ایسی بات کہہ دی کہ صحافی بھی حیران رہ گئے

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا خوبصورت بیٹے کے والدین بن گئے ہیں جس پر انہیں دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ خبر سامنے آتے ہی پاکستانیوں کے ذہن میں یہ سوال کلبلانے لگا کہ شعیب ملک نیوزی لینڈ کیخلاف کل پہلے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں؟ کپتان سرفراز احمد نے بالآخر اس سوال کا جواب دیدیا ہے اور پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ شعیب ملک نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ کیلئے قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

انہوں نے دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شعیب ملک او، ثانیہ مرزا اور ان کے خاندان کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ ہم سب کیلئے بہت خوشخبری کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعیب ملک کل صبح ٹیم کو جوائن کریں گے اور انشاءاللہ نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا میچ بھی کھیلیں گے۔

مزید : کھیل